ہالی وڈ مووی ریوننٹ باکس آفس پر سرفہرست
نیویارک :ہالی ووڈ فلم دی ریویننٹ پانچ ہفتے میں پہلی بار سب سے زیادہ بزنس کرکے سرفہرست آ گئی ، فلم نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر بٹورلئے۔ہالی ووڈ سپر اسٹار لیونارڈو ڈی کیپریو کی فلم دی ریوی ننٹ باکس آفس پر راج کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
فلم نے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کماکر پہلی پوزیشن حاصل کرلی،فلم کی کہانی جنگل میں ایک شخص کی ریچھ کے چنگل سے نکلنے کی جدوجہد پر مبنی ہے۔
کئی ہفتوں تک پہلے نمبر پر براجمان رہنے والی فلم اسٹار وارز دی فورس آویکنز ایک کروڑ بیالیس لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسرے جبکہ کامیڈی ڈرامہ فلم رائیڈ آلونگ ٹو ایک کروڑ انیس لاکھ ڈالر کما کر تیسرے نمبر پر ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔