وہ 10 مقامات جہاں زیادہ تر بولی وڈ موویز کو شوٹ کیا گیا

شائع 01 نومبر 2017 05:45am

main

فلموں کی شوٹنگ کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے اس کے لئے ایک اچھے اور مناسب موسم، جگہ اور وقت کا انتخاب کرنا پڑتا ہے۔ جہاں اب فلمی دنیا بھی ورچوئل ہوگئی ہے وہیں قدرتی حسن بھی اپنی اہمیت رکھتا ہے اور جو بات قدرتی نظاروں کی ہوتی ہے وہ کبھی ایڈٹنگ کے ذریعے آہی نہیں سکتی۔

آج ہم آپ کو دس وہ مقامات دکھانے جارہے ہیں جو بے حد خوبصورت اور حسین ہیں اس کے علاوہ یہاں بولی وڈ فلمیں بھی شوٹ کی جاچکی ہیں۔

:آپ بھی ملاحطہ کیجیئے

ہِدیمبا دیوی مندر- یہ جوانی ہے دیوانی

1. Hidimba Devi Temple: Yeh Jawaani Hai Deewani

منالی میں واقع ہندوؤں کی یہ عبادت گاہ بہت خوبصورت بنی ہوئی ہے۔ اس کے آس پاس درختوں اور ہریالی کی بھرمار ہے۔ یہاں فلم کے اس سین کو فلمایا گیا جس میں نینا اور بنی آپس میں شادی کی بات پر گفتگو کررہے تھے۔

 چاپورہ فورٹ- دل چاہتا ہے

2. Chapora Fort: Dil Chahta Hai

یہ گوا میں واقع ہے اور واقعی ایک انتہائی خوبصورت جگہ ہے یہاں سے دنیا کا نظارا نتہائی خوبصورت لگتا ہے۔ اس مقام پر فلم 'دل چاہتا ہے' کا ایک سین شوٹ کیا گیا۔

روہتنگ پاس- جب وی میٹ

3. Rohtang Pass: Jab We Met  

فلم 'جب وی میٹ' کا گانا یہ عشق ہائے اسی مقام پر شوٹ کیا گیا۔ یہ واقعی ایک بہت خوبصورت جگہ ہے۔ میرے خیال میں انسان کو اپنی زندگی میں ایک بار کسی نہ کسی ایسے مقام پر لازمی جانا چاہیئے۔

پانگونا لیک- تھری ایڈیٹز

4. Pangong Lake: 3 Idiots

یہ جگہ لیح، لاڈکھ کے مقام پر واقع ہے اور یہاں فلم 'تھری ایڈیٹز کا کلائیمیکس شوٹ کیا گیا تھا۔ یہ واقعی دیکھنے میں ایک بے حد خوبصورت نظارہ معلوم ہوتا ہے اور اگر آپ ایک بار وہاں چلے جائیں تو واپس آنے کا دل نہیں کرےگا۔

مُنّر ٹی پلانٹیشن- چنئی ایکسپریس

5. Munnar Tea Plantation: Chennai Express 

یہ جگہ تو شاہ رخ خان اور دپیکا کو بھی بے حد پسند ہے اور وہ دونوں بھی اس کو دیکھ کر خود کو روک نہیں پاتے۔

رمانگارا- شعلے

6. Ramanagara: Sholay 

کیا آپ جانتے ہیں فلم 'شعلے' کی شوٹنگ کرناٹکا میں ہوئی تھی؟ رمانگارا کرناٹکا کا ایک قصبہ ہے جہاں فلم کے اہم سینز شوٹ کئے گئے۔

چومُو پیلس- بول بچن

7. Chomu Palace: Bol Bachchan

یہ جے پور کا ایک انتہائی جانا پہچانا پیلس ہے جہاں بول بچن سے قبل بھی 'بھول بھلیّا' فلم کی شوٹنگ کی چکی ہے۔

اتھیراپلّی فالس- راوَن

8. Athirappilly Falls: Raavan

یہ کیرالا کے خوبصورت ترین واٹر فالس میں سے ایک ہے اور فلم راون کے کچھ شوٹس یہاں فلمائے گئے ہیں۔

دودھ ساگر فالس- چنئی ایکسپریس

9. Dudhsagar Falls: Chennai Express 

فلم 'چنئی ایکسپریس' کا یہ سین بہت ہی کمال تھا اس کے علاوہ کچھ شوٹس اسی سے ملحقہ ایک ریلوے لائن کے قریب فلمائے گئے۔

گریٹ رن آف کچ- آر راج کمار

10. Great Rann of Kutch: R... Rajkumar

مشہور گانے 'ساڑھی کے فال سا' میں یہ مقام انتہائی خوبصورت لگ رہا اور اگر حقیقت میں بھی اس جگہ جایا جائے تو آنے کا دل نہیں کرے گا۔

Thanks to wittyfeed