ایران اورعراق سرحد پر زلزلے نے قیامت ڈھا دی ، 335افراد ہلاک
فائل فوٹوتہران،بغداد:ایران اورعراق سرحد پر زلزلے نے قیامت ڈھا دی،جس کے نتیجے میں 335افراد ہلاک جبکہ 2800زخمی ہیں۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ،پیر کو ایران اورعراق کے سرحدی علاقے7.4شدت کے زلزلے سے لرز اٹھے،جس کے نتیجے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 335 تک پہنچ گئی جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے،2800افراد زخمی ہیں۔
عراق کے علاقے سلیمانیہ میں بھی زلزلے سے نقصان ہوا ہے ،سب سے زیادہ نقصان عراق کی سرحد سے متصل ایرانی صوبے کرمانشاه کے علاقے سرپل ذہاب میں ہوا ۔
ایران کے صوبے کرمان میں زلزلے سے 8 گاؤں متاثر ہوئے،زلزلے کے آفٹر شاکس کے خدشات پر شہریوں نے سڑکوں پر پناہ لی ہوئی ہے۔
ایران اورعراق سرحد کے علاوہ اسرائیل، کویت اور ترکی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔