میوزک ایوارڈز: مشہور گانے ڈیسپاسیٹو نے میلا لوٹ لیا
فائل فوٹولاس اینجلس:امریکی شہر لاس اینجلس میں میوزک ایوارڈز کا میلہ سجا، معروف گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ گانے ڈیسپاسیٹو نے میلہ لوٹ لیا۔
لاس اینجلس میں امریکا میوزک ایوارڈز ہوئے جہاں ریڈ کارپٹ پر گلوکاروں سمیت فلمی ستاروں نے خوب جلوے بکھیرے۔
ایونٹ میں لیڈی گاگا، سلینا گومز، کرسٹینا سمیت معروف گلوکاروں نے اسٹیج پرفامنس دی جس پر شرکا جھوم اٹھے۔
مشہور گانے ڈیسپاسیٹو کے گلوکار لوئس فونسی، ڈیڈی یانکی اور جسٹس بیبر نے کولےبوریشن آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔
برونو مارس نے نیو آرٹسٹ آف دی ایئر کا ایوارڈ نام کیا، جبکہ ڈیانا روز نے لائیو ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اپنے نام کیا۔
ایوارڈ لیتے وقت سابق امریکی صدر براک اوباما اہلیہ مشیل اوباما اور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو ویڈیو کے ذریعے ٹریبیوٹ پیش کیا گیا۔
ایوارڈز میں کورین بوائے بینڈ بی ٹی ایس نے بھی خوب رونقیں لگائیں ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔