ایک اورسابق  بھارتی کرکٹر پاک بھارت کرکٹ نہ ہونے پر بول پڑے

شائع 30 نومبر 2017 04:22pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

سابق کرکٹر بشن سنگھ بیدی نے سوال اٹھایا کہ کرکٹ کو سیاسی کیوں بنایاجارہا ہے؟

بھارتی میڈیا کے مطابق بشن سنگھ بیدی نے سوال اٹھایا کہ کرکٹ کو سیاسی کیوں بنایاجارہا ہے۔

سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ کیا ایک دوسرے کےساتھ کرکٹ نہ کھیل کر آپ دہشتگردی کوختم کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ حب الوطنی کواپنے مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جانا چاہیئے۔