صحافیوں کے ساتھ منہ ماری اور جھگڑا کرنے والے بولی وڈ اداکار

شائع 18 دسمبر 2017 06:34am

main

چاہے کوئی بھی انسان ہو جب وہ غصے میں ہوتا ہے تو وہ اپنا آپا باآسانی کھو دیتا ہے اب آپ بولی وڈ اداکاروں کی ہی مثال لے لیجیئے جنہیں صحافیوں کی جانب سے غلط رویے یا بار بار انہی سوالوں کو دہرانے کی وجہ منہ ماری کرنا پڑی۔

جی ہاں آج ہم آپ کو بولی وڈ کے ان اداکاروں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو صحافیوں کے ساتھ منہ ماری اور جھگڑا کر بیٹھے۔

ایشوریا رائے بچن

1. Aishwarya Rai Bachchan

ایشوریا کو جب ایک رپورٹر کی جانب سے سینیئر رپورٹر کہا گیا تو وہ رپورٹر پر بری طرح چلائیں۔

عالیہ بھٹ

2. Alia Bhatt

عالیہ بھٹ صحافیوں پر اپنے کم آئی کیو لیول کی وجہ سے پریشان کئے جانے پر چلاتی رہتی ہیں۔

جیا بچن

3. Jaya Bachchan

جوہو میں جب جیا بچن سے امیتابھ بچن کی آنے والی فلم 'دی لیڈر' کے بارے میں سوال پوچھا گیا تو وہ طیش میں آگئیں اور رپورٹر پر چلائیں۔

پرینیتی چوپڑا

4. Parineeti Chopra

پرینیتی چوپڑا میڈیا سے بات کرتے ہوئے اکثر اپنا آپا کھو بیٹھتی ہیں۔ فلم 'دعوت عشق' کی پریس کانفرنس میں بھی وہ ایک رپورٹر پر بری طرح چلائیں۔

رانی مکھرجی

5. Rani Mukherjee

رانی مکھرجی نے فلم 'مردانی' کی پریس کانفرنس کے دوران ایک رپورٹر کو بری طرح جھاڑ پلائی۔

رنبیر کپور

6. Ranbir Kapoor

رنبیر کپور حال میں اپنا کنٹرول کھو بیٹھے ان سے رپورٹرز کی جانب سے بار بار شادی کے بارے میں سوالات کئے جارہے تھے۔

سلمان خان

7. Salman Khan

سلمان خان جیکی شروف کے ہمراہ ایک فلم فیسٹول میں شریک تھے جہاں انہیں مذہب اور ایوارڈ واپسی کے سوالات بار بار پوچھے جانے پر غصہ آگیا۔

شاہ رخ خان

8. Shah Rukh Khan

فلم 'ہیپی نیو ایئر' کے ٹریلر لانچنگ کے وقت شاہ رخ خان بھی ایک رپورٹر پر برس پڑے۔

ابھیشیک بچن

9. Abhishek Bachchan

ابھیشیک بچن جنہوں نے بولی وڈ کو ہِٹ سے زیادہ فلاپ فلمیں دیں، رپورٹر کی جانب سے بالواسطہ طور پر بے عزت کرنے پر بری طرح برس پڑے۔

دپیکا پاڈوکون

10. Deepika Padukone

دپیکا پاڈوکون سے ایک پریس کانفرنس کے درمیان متنازعہ ٹویٹ پر سوال کرنے پر خاتون صحافی کو جھاڑ پلادی۔

:ویڈیو ملاحظہ کریں

https://youtu.be/iHHniOlHHnM

Thanks to wittyfeed