آنتوں کی کمزوری دور کرنے کے 4 آسان طریقے

اپ ڈیٹ 08 جنوری 2018 11:37am

smain

آنتیں ہمارے جسم کا ایک بہت اہم حصہ ہوتی ہیں۔ یہ ہمارے جسم میں نظامِ انہضام کی ایک پیچیدہ مشین ہے، اس کے زریعے ہی ہماری غذا ایک کیمیائی عمل سے گزار کر خون میں شامل ہوتی ہے۔ آنتوں ہی کی وجہ سے ہمارے جسم کے لاکھوں خلیوں کوغذا کی فراہمی ممکن ہوتی ہے۔ لیکن آنتوں کے نظام میں خرابی کی وجہ سے مدافعاتی نظام میں خرابی اور غیر متوازن ہارمونز جیسی بہت سی صحت کی مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں۔

آج ہم آپ کو چار ایسے طریقے بتانے جارہے ہیں جو آنتوں کے نظام کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہونگے۔ ان طریقوں پر عمل کرکے آنتوں کی کمزوری سے باآسانی چھٹکارا حاصل کیا جاسکتا ہے۔

٭فائبر کا استعمال

ہم سب ہی یہ بات جانتے ہیں کہ فائبر ہماری آنتوں کے نظام کے لئے ایک بہت ہی اہم جزو ہے، فائبر کا استعمال ہمارے نظامِ انہظام کو بہتر بناتا ہے۔ اس لئے روزمرہ کی زندگی میں فائبر کا استعمال ضرور کرنا چاہئے، یہ انسانی جسم میں زہریلے مادوں کو ختم کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔

٭ پروبائیوٹکس کا استعمال

پروبائیوٹکس کا استعمال انسانی صحت کے لئے بہت فائدے مند ہوتا ہے۔ اس سے جسم میں موجود بیکٹیریا کا توازن برقرار رہتا ہے اور آنتوں میں موجود صحت بخش بیکٹیریا کو بحال کرتا ہے۔ ضروری نہیں کے پروبائیوٹکس کے لئے آپ گوشت کا استعمال ہی کریں بلکہ بہت سی سبزیوں میں بھی یہ موجود ہوتے ہیں۔

٭ چہل قدمی کرنا

صحت مند رہنے کے لیے ذہنی دباؤ کو کنٹرول  کرنا بہت ضروری ہوتا ہےکیونکہ یہ انسانی صحت کو بُری طرح متاثر کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ہم پریشان ہوتے ہیں یا ذہنی دباؤ میں مبتلا ہوتے ہیں تو بہت سی پیٹ کی بیماریوں کا شکار ہوجاتے ہیں۔ ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہمارے جسم میں ایک خاص قسم کا 'اسڑیس ہارمون ' بنتا ہے، جو آنتوں کے نظام پر اثر انداز ہوتا ہے اور صحت بخش بیکٹیریا کی افزائش کو روک دیتا ہے۔ اس لئے ذہنی دباؤ سے بچنے کے لئے چہل قدمی ایک نہایت ہی آسان طریقہ ہے۔

٭اینٹی بائیوٹکس سے گریز

اینٹی بائیوٹکس کو جسم میں موجود نقصان دہ بیکٹیریا کے خاتمے کے لئے استعمال کیاجاتا ہے۔ لیکن کبھی کبھار اینٹی بایوٹکس کا استعمال ہمارے جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا کے ساتھ ساتھ صحت بخش بیکٹیریا کو بھی ختم کردیتا ہے یہ عمل ہماری آنتوں کے نظام کو بری طرح متاثر کرتا ہے۔

Thanks to Yahoo