انیل کپور کو بھی بڑھاپے نے جکڑ لیا

شائع 23 جنوری 2018 11:13am

anil

بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار انیل کپور 24 دسمبر 1956 کو پیدا ہوئے، وہ تقریباً 4 دہائیوں سے بولی وڈ میں اپنا لوہا منوا رہے ہیں۔ اداکار نے اب تک اپنے کیریئر میں بے شمار ایوارڈز بھی حاصل کئے ہیں۔

Related image

انیل کپور کو بولی وڈ کا سب سے ورسیٹائل اور غیر متنازع اداکار مانا جاتا ہے۔ انہوں نے اداکاری کے مختلف پہلوؤں میں 2 نیشنل فلم ایوارڈز اور 6 فلم فیئر ایوارڈز اپنے نام کئے۔ ان کی بیٹی سونم کپور بھی سال 2007 سے انڈسٹری میں جلوہ گر ہیں جبکہ ان کے بیٹے ہرشوردھن کپور بھی اپنا سفر کا آغاز کرچکے ہیں۔

Image result for sonam and harshvardhan kapoor

انیل کپور نے بولی وڈ کو بے شمار بلاک بسٹر موویز دیں، ان موویز میں 'مسٹڑ انڈیا، ویلکم، بیٹا، نائک، نو انٹری اور بدھائی ہو بدھائی' جیسی فلمیں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

تاہم ابھی کچھ عرصہ پہلے تک جوان نظر آنے کے بعد اب وہ ڈھلنا شروع ہوگئے ہیں اور ان کے چہرے پر بڑھاپے کے آثار نمایاں ہونے لگے ہیں۔

ان کی حالیہ تصاویر ثابت کرتی ہیں کہ وہ واقعی اب 60 سال سے زائد عمر کے ہوچکے ہیں۔ ان کی نئی تصاویر ذیل میں ملاحظہ کریں۔۔

a1 a2 a3 a4 a5