پدماوتی سے پدماوت ۔ ۔ ۔؟ علم الاعداد کا عمل و دخل

شائع 23 جنوری 2018 05:28pm
File Photo File Photo

فلم کے نام پدماوتی سے پدماوت میں تبدیلی احتجاج ہونے کے باعث سنسر بورڈ  کی جانب سے مشورے کے بعد کیا گیا تاہم حالیہ تبدیلی کے باوجود پدماوت کے نام میں اضافی انگریزی حرف اے کو شامل کیا گیا ہے ۔ تاہم اسکی بنیادی وجہ کیا ہے اور اسکا جواب علم اعداد میں چھپا ہوا ہے۔

بولی وڈ میں فلموں کی ریلیز میں علم اعداد کا بڑا عمل دخل ہے چاہے ٹوائلٹ اک پریم کتھا شامل ہو یا پھر جڑوا اور گول مال اگین تمام فلموں میں کسی نہ کسی حد تک علم اعداد کا سہارا لیا گیا۔ تاہم پدماوت کی ریلیز کی تاریخ کا تعین بھی علم اعداد کے ذریعے ہی کیا گیا تھا۔

علم اعداد کے ماہر سنجے جمانی نے دعویٰ کیا ہے کہ پدماوتی ہو یا پدماوت دونوں ہی کی تشکیل میں ان کے مشورے سے کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پدماوتی کا نام پدماوت رکھا جاتا تو اس سے نام کے مجموعے کے حروف خوش آئند نہیں تھے اور یہ خطرے اور دھوکے کی علامت تھا، لہذا انہوں نے اسکے نام میں تبدیلی کیلئے پہلے ڈی کا حروف شامل کرنے کا مشورہ دیا تھا  تاہم بعد میں انہوں نےفلم پدماوت کے نام میں اضافی اے کے حروف شامل کرنے کا کہا جس کو فلم کے نئے ٹائٹل کیلئے تسلیم کرلیا گیا۔

جمانی نے مزید کہاکہ پہلے بولی وڈ فلم کہو نا پیار ہے اور گول مال اگین کیلئے بھی ان سے مشورہ کیا گیا تھا۔ جمانی کا کہنا تھا کہ پدماوت چوبیس جنوری کو ریلیز ہورہی ہے یہ تکنیکی طور پر صحیح ہے۔ کیونکہ چوبیس کا مجموعی چھ بنتا ہے جوکہ خوش آئندہے۔

ایک اور فلمساز آنند لال رائے نے کہا ہے کہ یہ آپکا ایمان اور نظریہ ہی ہے جو کہ آپکے اچھا کرتا ہے اور یہی سب ان کے ساتھ بھی ہوا ہے جب ان کے نام میں اضافی حرف اے شامل کیا گیا تو یہ تبدیلی آپکے نظریئے کی بدولت آپکی اچھائی کیلئے کام کرنا شروع کردیتی ہے۔

Source: hindustan times