جوتوں کی ناخوشگوار مہک سے دومنٹ میں چھٹکارا پائیں

اپ ڈیٹ 24 جنوری 2018 12:43pm

Image result for ‫جوتوں کی بدبو‬‎

ہم میں سے اکثر افراد کے جوتوں میں سے ناخوشگوار مہک آتی ہے، اور اگر آپ کے جوتوں میں سے بھی بدبو آتی ہے تو یہ سمجھنا قطعاً بے وقوفی سے کم نہیں کہ آپ کے علاوہ اسے کوئی محسوس نہیں کرتا ہوگا۔ کئی مقامات ایسے ہوتے ہیں جہاں جوتوں کو اتارنا انسان کی مجبوری بن جاتا ہے ایسے میں جوتوں میں سے بدبو آنا انتہائی شرمندگی کا باعث بنتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منہ سے آنے والی ناخوشگوار مہک سے مکمل نجات پائیں

جوتوں سے بدبو آنے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں مثلاً پاؤں کی دیکھ بھال نہ کرنا، پاؤں میں کسی قسم کا انفیکشن یا تو پھر بہت زیادہ تنگ جوتے پہننا وغیرہ۔ لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو اسی ناخوشگوار مہک سے چھٹکارا حاصل کرنے کے انتہائی کار آمد طریقے بتانے جارہے ہیں۔ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

بیکنگ سوڈا

رات کے وقت تھوڑا سا بیکنگ سوڈا جوتوں میں چھڑک کر چھوڑ دیں صبح استعمال سے قبل اسے جھاڑ دیں بدبو چلی جائے گی۔

اس ناخوشگوار مہک سے چھٹکارا حاصل کرنے کا دوسرا طریقہ یہ ہے کہ بیکنگ سوڈے کو کسی کپڑے میں باندھ کر جوتوں میں رکھ دیں اور استعمال سے پہلے نکال دیں بدبو نہیں آئے گی۔

الکوحل

جوتوں میں الکوحل ڈال کر اسے سوکھنے کے لئے چھوڑ دیں اور سوکھنے کے بعد استعمال کریں بدبو بھاگ چکی ہوگی۔

پاؤں کو اچھی طرح دھوکر اپنے ہاتھوں سے اچھی طرح الکوحل کو پاوؤں پر لگائیں اور سوکھنے کے بعد جوتے پہن لیں۔

سرکہ اور پانی

ایک بالٹی پانی میں ایک کپ سرکہ شامل کریں اس میں جوتے بھگو کر تھوڑی دیر کے لئے چھوڑ دیں، بعد میں انہیں نکال کے سُکھا لیں اور پھر استعمال کریں۔

ٹی بیگز

چار استعمال شدہ ٹی بیگز کو اچھی طرح سکھا لیں۔ رات کو انہیں جوتوں میں رکھ دیں اور پھر صبح نکال کر استعمال کریں جوتوں کی ناگوار بو ختم ہو جائے گی۔

بے بی پاؤڈر

جوتے پہننے سے پہلے بے بی پاؤڈر پاؤں پر لگا لیں یا جوتوں میں چھڑک لیں ۔یہ جوتوں کی بدبو سے چھٹکارا حاصل کرنے کا سب سے آسان حل ہے۔

فریز کردیں

جوتوں کو کسی پلاسٹک بیگ میں ایئر ٹائٹ کرکے فریزر میں رکھ دیں۔ اس طریقے سے جوتوں میں موجود جراثیم ختم ہوجائیں گے اور بدبو اپنے آپ بھاگ جائے گی۔