تمنا بھاٹیہ کو جوتا پھینک کر ماردیا گیا ۔ ۔ ۔ ؟

شائع 29 جنوری 2018 01:38pm
File Photo File Photo

بھارت میں ایک شخص کو بولی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیہ پر ایک دکان کے افتتاح کے موقعے پر جوتا پھینکنے پر حراست میں لے لیا گیا۔

کریم اللہ نامی نوجوان انجینئرنگ کا گریجویٹ ہے  اور مشیرآباد کا رہائشی ہے اور اس نے تمنا بھاٹیہ پر جوتے کی دکان سے باہر آتے ہوئے ان پر جوتا پھینکا تھا۔ پولیس نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس افسر کا کہنا ہے متعلقہ شخص کی جانب سے پھینکا جانے والا جوتا تمنا بھاٹیہ کولگنے کے بجائے جیولری کی دکان میں کام کرنے والے ایک شخص کو لگا ہے۔

تاہم واقعے کے فوری بعد متعلقہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور دکان میں کام کرنے والے شخص کی جانب سے شکایت کے بعد مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ متعلقہ شخص تمنا بھاٹیہ کے حالیہ فلموں میں کرداروں سے ناخوش تھا اس لئے یہ حرکت اسنے کی ہے۔

تمنا بھاٹیہ نے بولی وڈ بلاک بسٹر فلم باہوبالی میں بھی کردار نبھایا تھا ۔ اس سے پہلے وہ فلم ہمت والا میں اجے دیوگن ، اینٹرٹینمینٹ میں اکشے کمار اور ہم شکل میں سیف کے مقابل کردار نبھاچکی ہیں۔

ذیل میں تمنا بھاٹیہ پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔

Source: Zee News