مس ورلڈجیتنے والی یہ 5 بھارتی حسینائیں اب کیسی نظر آتی ہیں؟
مس ورلڈ نامی مقابلہ حُسن پرانے زمانے سے چلتا آرہا ہے۔ آج ہم آپ کو بھارت کی اُن خواتین کی حالیہ تصاویر دکھا رہے ہیں، جو ماضی میں مِس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔
٭ ریٹا فاریا

ریٹا فاریا مِس ورلڈ جیتنے والی بھارت کی پہلی حسینہ تھیں۔ انہوں نے 1966 میں یہ ٹائٹل جیتا، ان کا تعلق ممبئی سے تھا، وہ پیشے سے ایک ڈاکٹر تھیں۔ مقابلے میں حصہ لیتے وقت ان کی عمر 23 سال تھی۔
٭ ایشوریا رائے

بلاشبہ ایشوریا رائے دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں سے ایک ہیں، انہوں نے 1994 میں مِس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ایشوریا نے اپنی اداکاری کے جلوے صرف بولی وڈ ہی نہیں ہالی وڈ میں بھی دکھائے۔
٭ ڈیانا ہائیڈن

ڈیانا ہائیڈن نے 1997 میں فیمینا مِس انڈیا کا تاج اپنے سر پر سجایا، پھر اسی سال مِس ورلڈ کے مقابلے میں حصہ لیا اور اُس کا تاج بھی اپنے نام کیا۔ 2008 میں ہائیڈن کو بھارت کے مشہور ریالٹی شو بگ باس کے سیزن 2 میں دیکھا گیا تھا۔
٭ یُکتا موکھے

یکتا موکھے نے 1993 میں مختلف ممالک کی 93 مندومین کو ہرا کر مس ورلڈ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اس کے بعد انہیں کچھ فلموں اور میوزک ویڈیوز میں دیکھا گیا۔
٭ پریانکا چوپڑا

پریانکا چوپڑا ایک نہایت ہی قابل اداکارہ ہیں، جنہوں نے 2000 میں مِس ورلڈ کا ٹائیٹل اپنے نام کیا۔ پریانکا اب ایک انٹر نیشنل ائیکون ہیں کیونکہ وہ بولی وڈ کے ساتھ ساتھ ہالی وڈ میں بھی خوب نام کما چکی ہیں۔
بشکریہ : bollywoodpapa


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔