فخر زمان ون ڈے کے بہترین بلے باز اور محمد عامر بہترین بولر قرار
فائل فوٹولندن:معروف ویب سائٹ کرک انفونے سال 2017کے ایوارڈز کا اعلان کر دیا ،چیمپئنز ٹرافی میں زبردست پرفارمنس دکھانے والے فخر زمان کو بہترین ون ڈے بلے باز جبکہ محمد عامر کو سال کا بہترین ون ڈے بولر قرار دیا گیا ہے۔
کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے سال 2017میں بہترین پرفارمنس دینے والے کرکٹرزکیلئے ایوارڈز کا اعلان کردیا۔
چیمپئنزٹرافی کےفائنل میں بھارت کے خلاف سنچری بنانےپربلے باز فخرزمان کوبہترین بیٹنگ پرفارمنس کے ایوارڈ سےنوازا گیا۔
فائنل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3وکٹیں لینے والے فاسٹ بولر محمد عامر بہترین بولنگ پرفارمنس کا ایوارڈ حاصل کرنےمیں کامیاب رہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بیٹنگ پرفارمنس کا ایوارڈ آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ کے حصے میں آیا جبکہ بہترین بولنگ پرفارمنس ایوارڈ ناتھن لیون لے اڑے۔
ایون لوئس نےٹی 20انٹرنیشنل میں بہترین بیٹنگ پرفارمنس کا ایوارڈ جیتا،بہترین بولنگ پرفارمنس کا ایوارڈ بھارت کےیزویندرچاہل نے اپنے نام کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔