اسکن ٹائیٹننگ اور ڈبل چن کو ختم کرنے کی 6 آسان مشقیں

شائع 02 مارچ 2018 10:25am

7دنیا بھر میں خواتین اپنی خوبصورتی کے لئے لاکھوں جتن کرتی ہیں۔ انکی اس کوشش میں سب سے ذیادہ زور چہرے کی خوبصورتی پر ہوتا ہے۔ اسکی ایک وجہ تو یہ ہے کہ چہرا انسان کی شخصیت کا سب سے نمایاں حصہ ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ چہرا بہت نازک ہوتا ہے۔ خواتین اسکے لئے بے شمار بیوٹی پروڈکٹس استعمال کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق 25 سال کی عمر کے بعد  چہرے کی جلد ڈھلنا شروع ہوجاتی ہے۔ چہرے کی جلد کو لٹکنے سے محفوظ رکھنے کے لئے کچھ ورزشیں بتائی جاتی ہیں۔ انکے ذریعہ چہرے کے نقوش اور خدوخال بھی ابھارے جاسکتے ہیں۔

جس طرح ہمارے جسم کو چست و توانا رہنے کے لئے ورزش کی ضرورت ہوتی ہے، اسی طرح چہرے کو بھی ہوتی ہے۔ چہرے کی ورزش کرنے سے دوران خون تیز ہوتا ہے جس سے چہرے پر پڑنے والی جھریاں ختم یا کم کی جا سکتی ہیں۔ درج ذیل طریقے اپنا کر آپ بھی اپنے چہرے کو خوبصورت بنا سکتے ہیں۔ اور طویل عرصے تک جوان دِکھ سکتے ہیں۔

منہ سے اُو-اِی کی آواز نکالنا

Image result for oo ee gif

سب سے پہلا اور سادہ طریقہ یہ ہے کہ اپنے منہ سے اُو-اِی کہیں۔ لیکن خیال رہے کہ اس میں آپکے چہرے کے پٹھوں کو ذیادہ سے ذیادہ حرکت ملے۔  چہرے کو اس طرح حرکت دینے سے اوپری ہونٹ اور ناک کے درمیانی پٹّھوں اور ہونٹوں پر اچھا اثر پڑے گا۔

گالوں کو اوپر اٹھانا

Image result for ​Do a face lift exercise gif

اس ورزش کو کرنے کے لئے سب سے پہلے اپنا منہ کھول لیں۔ پھردونوں ہاتھوں کی پہلی انگلیاں گالوں پر رکھ کر اوپر اُچکائیں۔ دس سیکنڈ تک اوپر اُچکا کر رکھیں اور پھر نیچے لے آیئں۔

بھنویں اُچکانا

Related image

ماتھے کے پٹھوں کو حرکت دینا بہت آسان اور ضروری بھی ہے۔  اسکے لئے اپنے ہاتھ کی دو انگلیوں کو دونوں بھنوؤں کے کنارے پر رکھیں۔ اور ہلکا سا زور دے کر جلد کو دس دفعہ اوپر نیچے حرکت دیں، یہ عمل تین مرتبہ دہرایں۔ اسکے علاوہ ہتھیلیوں کے نچلے کنارے کو بھنوؤں پر رکھ کر اوپر لے جائیں۔ دس سیکنڈ تک رک کر نیچے لے آئیں اور یہ عمل بھی دس مرتبہ کریں۔

مسکرایئے

Image result for double chin exercise Gif

مسکرانے کی ورزش کرنے سے آپ کا چہرہ دبلا اور خوبصورت لگنے لگے گا۔ اس سے گالوں اور ہونٹوں کی جلد اور پٹھے تن جائیں گے اور آپ کی مسکراہٹ مزید بہتر ہوجائے گی۔ یہ ورزش کرنے کے لئے اپنی بانچھوں کو جتنی حد تک کھول سکتے ہیں کھولیں اور یہ عمل دس مرتبہ دہرایں۔

ہوٹوں کی ورزش

Image result for double chin exercise Gif

اس ورزش کا تعلق آپکے ہونٹوں اور گالوں سے ہے۔ اسے کرنے کے لئے اپنے ہونٹوں کی چونچ بنائیں اور  پھر اسے دائیں بائیں حرکت دیں۔ حرکت دینے میں پہلے دائیں جائیں پھر واپس درمیان میں آکر ٹھہر جائیں۔ پھر بائیں جانب جائیں اور دوبارہ درمیان میں آکر رک جائیں۔ اس عمل کو بھی دس مرتبہ دہرائیں۔

تھوڑی کی ورزش

Related image

اس ورزش کا تعلق تھوڑی سے ہے جو ڈبل چن کو ختم کرتی ہے۔ اسے کرنے کے لئے اپنا چہرہ ایک جگہ رکھ کر صرف نچلے جبڑے کو باہر کی طرف نکالیں۔ ایسا کرنے میں جتنی حد تک ہوسکے جبڑے کو آگے بڑھائیں اور پھر واپس اپنی جگہ پر لے آئیں۔ اس عمل کو بھی دس مرتبہ دہرائیں۔

بشکریہ TOI