اداکارہ جیکولین فرنینڈز کا سری دیوی کو انوکھا خراجِ تحسین
بولی وڈ اداکارہ سری دیوی کی افسوس ناک موت پر ساری دنیا افسوس میں مبتلا ہے۔ انہوں نے چار دہائیوں تک باکس آفس اور لاکھوں لوگوں کے دلوں پر راج کیا۔
انکی غیر متوقع موت نے پوری فلم انڈسٹری کو بھی غمزدہ کردیا ہے۔ جہاں انکے گھر والے انکی موت کا سوگ منا رہے ہیں، وہیں بہت سے اداکار انہیں اپنے اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کر رہے ہیں۔
معروف اداکارہ جیکولین فرنینڈز نے بھی ایک منفرد انداز میں بولی وڈ کوئین سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نےایک اداس میٹھی دھن کو خود پیانو پر بجایا اور اسکی ویڈٰو اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ڈالی۔ ساتھ ساتھ اس افسوس کا اظہار بھی کیا کہ سری دیوی بہت جلدی چلی گئیں او وہ انکی موت پر شدید صدمے کا شکار ہیں۔
مقبول ترین


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔