سنی لیونی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش
بولی وڈ کی متنازعہ اداکارہ سنی لیونی کے گھر جڑواں بچوں کی پیدائش، ان جڑواں بچوں کی پیدائش کے بعد سنی ایک سال کے درمیان 3 بچوں کی ماں بن گئیں۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت جلد اپنی شہرت کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ نے گذشتہ برس ہی ایک بچی کو گود لیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے دوبارہ اپنے ماں بننے کی خوشخبری کو انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
انہوں نے اپنے دونوں بچوں اشر سنگھ ویبر اور نواہ سنگھ ویبر کے ساتھ سوشل میڈیا پر ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اب ان کا خاندان مکمل ہوگیا ہے۔ ہم دونوں (سنی لیونی اور ڈینیئل ویبر) تین بچوں کے والدین بن کر بہت ہی خوش ہیں اور فخر محسوس کررہے ہیں۔
Say Hello to Noah and Asher Weber !!! #family @SunnyLeone :))))😍😍😁😁❤️. The next chapter of life !!! Karen, Nisha , Noah , Asher Me pic.twitter.com/NymfNfSRoH — Daniel Weber (@DanielWeber99) March 5, 2018
سنی لیونی کے شوہر ڈینیئل ویبر نے بھی اپنے والدین بننے کی خوشخبری کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا۔ انہوں نے لکھا کہ یہ دونوں ہمارے حقیقی بچے ہیں، خدا نے ہمیں سروگیسی کے ذریعے دو ننھے فرشتوں سے نوازا ہے جس کے بعد ہمارا خاندان مکمل ہوگیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے بچے اس دنیا میں کئی ہفتوں قبل آئے تھے لیکن یہ دونوں ہمارے دلوں اور آنکھوں میں کئی برس سے زندہ تھے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔