جسم کے اندورنی حصوں کی رنگت صاف کرنے کے 5 قدرتی طریقے
جسم کے اندرونی حصوں کی رنگت ڈارک ہوجانا ایک عام سا مسئلہ ہے۔ اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو ہاتھوں اور دیگر اعضاء کے اندرونی حصوں کی رنگت صاف کرنے کی ایسی قدرتی ٹپس بتانے جارہے ہیں جو آپ کو اس مسئلے سے چھٹکارا دلا دیں گی۔
ہاتھوں اور جسم کے دیگر حصوں کی رنگت کو صاف کرنے کے 5 قدرتی طریقے
لیموں کا رس

لیموں کا رس قدرتی طور پر ایک بلیچنگ ایجنٹ کا کام کرتا ہے، یہ انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی رنگت کو صاف کرنے کے لئے انتہائی کارآمد ہے۔ بس آپ کو کرنا صرف اتنا ہے کہ روزانہ نہانے سے قبل 2 سے 3 منٹ تک لیموں کے رس سے اپنی جسم کے اس حصے پر مساج کریں 7 سے 10 دن میں ایسے نتائج مرتب ہوں گے کہ آپ خود حیران رہ جائیں گے۔
آلو

آلو بھی ایک بلیچنگ ایجنٹ کے طور پر انتہائی کارآمد ہے، یہ نہ صرف آپ کے جسم کے اندرونی حصوں کی رنگت کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ خارش وغیرہ سے بھی چھٹکارا دلا سکتا ہے۔ بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ آلو کا ایک باریک سا سلائس یا آلو کا جوس اپنی جلد پر اپلائی کریں۔ بہترین نتائج کے لئے اس عمل کو روزانہ دو مرتبہ دوہرائیں کچھ ہی دنوں میں کالا پن غائب ہوجائے گا۔
سیب کا سرکہ

سیب کا سرکے میں مردہ خلیوں سے نجات کا ایک ایسڈ پایا جاتا ہے جس کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ بھی نہیں ہے۔ بس آپ کو کرنا یہ ہے کہ 2 چمچ سیب کا سرکہ اور 2 ہی چمچ کھانے کا سوڈا لیں، اس کو مکسچر بناکر اپنے جسم کے ان حصوں پر اپلائی کریں اور 10 منٹ بعد ٹھنڈے پانی سے دھولیں، پہلی ہی مرتبہ استعمال سے فرق آپ کو خود محسوس ہوجائے گا۔
زیتون کا تیل

ایک چمچ زیتون کا تیل، براؤن شوگر اور ڈی آئی وائے ایکسفولیٹر کو مکس کریں، پھر اس مکسچر کو ایک سے دو منٹ کے لئے اسکرب کریں اور 5 منٹ کے لئے چھوڑ دیں۔ پھر اس کو نیم گرم پانی سے دھولیں، اس عمل کو دو ہفتے تک جاری رکھیں جلد صاف ہوجائے گی۔
ایلوویرا
![]()
آپ ایلوویرا کے پودے یا مارکیٹ میں دستیاب ایلوویرا جیلز کا بھی استعمال کرسکتے ہیں۔ صرف 15 منٹ کے لئے ایلوویرا جیل کو اپلائی کریں اور پھر اسے دھولیں۔ ایلوویرا میں قدرتی طور پر جلد سے مردہ خلیوں ہٹانے کی صلاحیت ہوتی ہے جس کی وجہ سے جلد کی رنگت صاف ہونا شروع ہوجائے گی۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔