آپ کا انگوٹھا آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا بتاتا ہے؟
دنیا میں ایسے بہت سے طریقے موجود ہیں جن سے انسان کی شخصیت کا علم اور اس کا اندازہ کیا جاتا ہے۔ لیکن آج ہم ایک منفرد طریقہ آپ کو بتائیں گے۔ انسان کے ہاتھ کا انگوٹھا کس قسم کا ہے، یہ بات بھی اس کی شخصیت کے بارے میں بتا سکتا ہے۔
اپنی مُٹھی بند کر کے صرف انگوٹھا کھولیں اور دیکھیں کہ کیا انگوٹھا بلکل سیدھا ہے یا پیچھے کی طرف تھوڑا سا مڑا ہوا ہے۔
سیدھا انگوٹھا
کچھ لوگوں کا انگوٹھا اوپر کی طرف بلکل سیدھا کھلتا ہے۔ انگوٹھے کی ہڈیوں میں تھوڑا سا بھی جھکاؤ نہیں آتا۔
سیدھے انگوٹھے کا مطلب ہے کہ یہ لوگ دوسروں کے مقابلے میں ذیادہ سنجیدہ شخصیت کے مالک ہوتے ہیں۔ البتہ اگر ایسے لوگ سنجیدہ ہوتے ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ ایک بیزار شخصیت ہیں۔ ایسے لوگ باتیں اپنے اندر چھپا کر رکھتے ہیں۔

مُڑا ہوا انگوٹھا
ایسے انگوٹھے پیچھے کی طرف تھوڑے سے مُڑے ہوئے ہوتے ہیں۔ انگوٹھے کا یہ جھکاؤ ذیادہ اور کم بھی ہوسکتا ہے۔ اس بات کا تعلق بھی اس انسان کی شخصیت سے ہوتا ہے۔
مڑے ہوئے انگوٹھے والے افراد اپنے جذبات اور خیالات کا کھل کر اظہار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ یہ لوگ زندگی سے بھرپور ہوتے ہیں اور ایک خوشگوار شخصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ یہ لوگ کسی معاملے میں سنجیدہ نہیں ہوسکتے۔
![]()
انگوٹھے کا کھنچاؤ
یہ انگوٹھا لمبا ہوتا ہے۔
٭ اگر انگوٹھے کا کھنچاؤ 180 ڈگری سے ذیادہ ہے تو یہ افراد ایک پُراعتماد اور خودمختار شخصیت ہیں۔ ان لوگوں کو چیزیں وقت پر اور مناسب انداز میں ہوتی ہوئی اچھی لگتی ہیں۔اس کے علاوہ یہ لوگ بہت پُرسکون اور غور و فکر کرنے والے ہوتے ہیں۔ ان لوگوں میں موسیقار اور فنکار بننے کے امکانات ذیادہ ہوتے ہیں۔
٭ اگر انگوٹھا صرف 90 ڈگری تک ہی کھنچتا ہو تو یہ افراد کچھ شرمیلے ہوتے ہیں۔ ان میں اپنی وضاحت کرنے کا فن نہیں آتا اسی لئے یہ لوگ اس دائرے سے باہر نہیں آتے جس میں وہ مطمئن محسوس کرتے ہیں ۔ انہیں تبدیلیاں پسند نہیں ہوتیں۔

انگوٹھے کا پہلا حصہ دوسرے سے بڑا ہو
٭ اگر انگوٹھے پر لکیروں سے بنے حصوں میں سے پہلا حصہ ذیادہ بڑا ہے تو یہ افراد بہت محنتی ہوتے ہیں۔ رشتہ نبھانے میں یہ اپنی 100 فیصد کوشش کرتے ہیں۔
٭ اگر دونوں حصے برابر ہیں تو ان افراد کی شخصیت بھی متوازن ہوتی ہے۔
٭ اگر انگوٹھے کا دوسرا حصہ پہلے سے ذیادہ بڑا ہے تو یہ افراد اپنے فیصلے جذبات کے بجائے عقل سے کرتے ہیں۔ ایسے لوگ دوسروں پر اعتبار کرنے اور محبت میں مبتلا ہونے سے پہلے بھی ضرورت سے ذیادہ سوچتے ہیں۔ یہی بات ان کے لئے ایک اچھا جیون ساتھی ڈھونڈنے کے آڑے آتی ہے۔

Thanks to WeetNow

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔