وہ بولی وڈ اسٹارز جو میڈیا سے جھگڑ پڑے

شائع 10 اپريل 2018 02:45pm

 

parineeti

بولی وڈ میں عام طور پر اسٹارز فلموں کی تشہیر یا پھر  کسی تقریب  کے دوران صحافیوں سے بھی بات کرتے ہیں کیونکہ میڈیا کے ذریعہ تشہیر فلمی کی کامیابی کی بڑی ضمانت ہوتی ہے یا پھر تقریب میں میڈیا سے بات چیت خود اداکار یا اسٹارز کیلئے بھی تشہیر کا سبب بنتی ہے۔ تاہم بعض اوقات اس دوران کچھ بولی وڈ اسٹارز صحافیوں کی جانب سے سوالات پر ان سے جھگڑ بیٹھے ۔ ذیل میں ایسے بولی وڈ اسٹارز بیان کیے گئے ہیں۔

salmanimage

سلمان خان

سلمان خان کا شمار بھی بولی وڈ اسٹارز میں ہوتا ہے اور عام طور پر وہ بہت گرم مزاج بھی مانے جاتے ہیں اور ایسا ہی کچھ ہوا ۔ ہفنگٹن پوسٹ کو دیئے جانیوالے انٹرویو کے دوران جب صحافی نے سلمان خان سے ان کے متنازعہ ماضی کی بدولت ساکھ پر سوالات اٹھائے تو وہ گرم ہوگئے۔ اسہی دوران جب صحافی نے ان کی فلاح کی تنظیم بینگ بیومن کو سلو بھائی کی پی آر اسٹنٹ قرار دیا تو سلو بھائی آگ بگولہ ہوگئے اور انٹرویو چھوڑ کر روانہ ہوگئے۔

roshan

ریتیک روشن

کئی اداکار ہیں جو کہ عام طور پر فلموں کی ریلیز سے قبل ان کی کامیابی کیلئے مزارات پر حاضری دیتے ہیں۔ ریتیک کا شمار بھی انہی اداکاروں میں ہوتا ہے۔ وہ بھی ایک مزار پر فلم کی کامیابی کیلئے حاضر تھے کہ اس موقعے پر کیمرہ مین نے ان کی تصاویر کھینچنی شروع کردیں تاہم منع کرنے کے باوجود جب کیمرہ مین نے تصاویر کھینچنا جاری رکھیں تو ریتیک اس پر آگ بگولہ ہوگئے۔

parineeti

پرینیتی چوپڑا

پرینیتی کا شمار بھی بولی وڈ کی ببلی اداکاراوں یا ہنس مکھ اداکاراوں میں ہوتا ہے، لیکن ایک پریس کانفرنس کے دوران بھی صحافی سے جھگڑ بیٹھیں جب صحافی نے ان سے سوال کیا تو وہ سوال ان کو ناگوار گزرا اور پرینیتی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صحافی کو جواب دیا۔

ranbirimage

رنبیر کپور

رنبیر کپور کا شمار بھی ان اداکاروں میں ہوتا ہے جو کہ عام طور پر میڈیا سے الجھ پڑتے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت ہوا جب وہ ایک ریسٹورنٹ سے جارہے تھے کہ ایک فوٹوگرافر نے ان کی تصاویر کھینچنی شروع کردیں جس کے بعد رنبیر کپور نے نہ صرف اس جرنلسٹ کی گاڑی روک لی بلکہ اسکا کیمرہ بھی چھین لیا۔

dharmendar

دھرمیندر

دھرمیندر بھی اپنی بیٹی ایشا دیول کی شادی میں صحافیوں سے الجھ پڑے ،ایسا اس وقت ہوا جب صحافیوں نے ایشا کی شادی کے دوران سنی دیول اور بوبی دیول کی شادی کی تقریب میں غیر حاضری پر سوالات اٹھائے۔

jiyaimage

جیا بچن

جیا بچن بھی صحافیوں سے عام طور پر ناخوش رہتی ہیں ۔ ایسا اس وقت بھی ہوا جب ایک صحافی نے انکی موجودگی میں ایش کے کہہ کر پکارا تو وہ بھی گرم ہوگئیں۔

gov

گوویندا

گوویندا کا شمار بولی وڈ کے ہنس مکھ اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن اب بولی وڈ میں ان کو وہ مانگ نہیں رہی ایسے ہی موقعے پر گوویندا کی میڈیا سے نامناسب رویئے کی خبریں بھی اخبارات کی زینت بنا شروع ہوگئیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ اس وقت ہوا جب وہ اپنی فلم منی ہے تو ہنی ہے کی شوٹنگ میں مصروف تھے اور اس موقعے پر ایک صحافی کی جانب سے ان سے سوالات کیے گئے تو گوویندا نے سوال ناگوار گزرنے پر اس کو تھپڑ جڑ دیا۔

Source:cosmopolitan.in