عائشہ عمر کا نیا فوٹوشوٹ وائرل، سخت تنقید کا سامنا

شائع 12 اپريل 2018 09:48am

ayesha

عائشہ عمر کا شمار پاکستان کی خوبرو اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ جیسا کہ ہم سب ہی جانتے ہیں کہ آئے روز کوئی نہ کوئی اداکارہ اپنے فوٹوشوٹ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہے۔

اس بار مایہ ناز ماڈل اور اداکارہ عائشہ عمر اس تنقید کا نشانہ بنی ہیں، حالیہ دنوں ان کا فوٹوشوٹ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے جبکہ مداح اپنی رائے کا اظہار کمنٹس کی صورت میں کرکے انہیں تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

Image result for ayesha omer

سوشل میڈیا پر جہاں ان کے فوٹوشوٹ کو پسند کیا جارہا ہے وہیں کئی افراد انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنا رہے ہیں۔

ایک سوشل میڈیا صارف کی جانب سے کہا گیا کہ 'رمضان آرہا ہے بتائیں اسلام کی باتیں کرنے کونسے چینل پر آئیں گی'۔

جبکہ ایک صارف نے اپنی رائے کا اظہار کچھ یوں کیا کہ 'ہم بہت غریب ہیں، اتنے غریب کے ہمارے پاس اپنا کوئی کلچر ہی نہیں'۔