کرینہ کپور اپنے بیٹے تیمور کو کرکٹر بنانا چاہتی ہیں

اپ ڈیٹ 13 اپريل 2018 05:48am

kareena

کرینہ کپور خان، اداکاری میں کپور خاندان کی چوتھی نسل سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد، دادا اور پردادا اداکاری میں بہت مقبولیت رکھتے ہیں اور کرینہ کپور خان بھی بولی وڈ کی بہترین اور مقبول ترین اداکاراؤں میں سے ایک ہیں۔

اداکاری کے بارے میں کرینہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے 18 سال اس پیشے کو دیئے ہیں اور اب وہ اس کے بغیر اپنی زندگی کا تصور بھی نہیں کر سکتیں۔ حال ہی میں مہاراشٹریئن ایوارڈ سے نوازے جانے کے بعد ان سے پوچھا گیا کہ اپنے بیٹے تیمور علی خان کو وہ کس پیشے میں دیکھنا چاہیں گی۔ لیکن یہاں انہوں نے کرکٹ کو اداکاری پر فوقیت دی۔ انہوں نے کہا وہ تیمور کو ایک کرکٹر کے طور پر دیکھنا چاہتی ہیں۔

تیمور علی خان نے پیشے کے طور پر ورثے میں کرکٹ اور اداکاری دونوں پائی ہیں۔ ان کی ماں باپ اور دادی اداکاری کے پیشے سے منسلک ہیں۔ جبکہ ان کے دادا منصور علی خان پتودی ایک نامور بھارتی کرکٹر رہ چکے ہیں۔

Thanks to HT