جسم میں بظاہر معمولی دکھنے والی یہ تبدیلیاں جان لے سکتی ہیں
جسم میں آنے والی چھوٹی چھوٹی تبدیلیوں کو نظر میں رکھنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔ آج ہم آپ کو جسم میں آنے والی کچھ اہم تبدیلیاں بتائیں گے۔ یہ تبدیلیاں بظاہر تو معمولی ہیں لیکن صحت پر بڑا اثر ڈالتی ہیں۔
کیل مہاسے
اگر چہرے پر کوئی دانہ یا مہاسا نکل آئے اور غیر متوقع طور پر لمبے عرصے تک ختم نہ ہو، تو یہ جلد کے کینسر کی علامت ہوسکتی ہے۔ اس کا علاج سرجری سے ممکن ہے۔ یہ طریقہ اسے ممکنہ طور پر دوبارہ پیدا ہونے سے روکتا ہے۔

جلد پر غیر معمولی خشکی کا حصہ
سردی کے موسم میں جلد کی خشکی ایک معمولی علامت ہے۔ لیکن اگر خشکی سے بننے والا داد عرصہ دراز تک ختم نہ ہو سکے یا بار بار نمودار ہونے لگے تو یہ ایک تشویش ناک بات ہے۔ یہ خشکی ایکزیما یا ایکٹینِک کیراٹوسز ہو سکتی ہے، جو سورج کی مضر شعاعوں کی وجہ سے پیدا ہوتے ہیں۔ اور یہ بگڑ کر جلد کا کینسر بھی بن سکتے ہیں۔

ناخن پر سرخ دھاری
ناخن ہماری صحت کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔ ناخن پر موجود سرخ دھاری اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ ناخن کی جڑ میں کوئی ٹیومر یا خرابی پیدا ہورہی ہے۔ اس کے لئے ڈاکٹر سے رجوع کرنا بے حد ضروری ہے۔

تِل یا دیگر قدرتی نشانات میں تبدیلی
عمر کے ساتھ ساتھ جلد پر موجود تِلوں اور دیگر نشانات میں تبدیلی آنا معمولی بات ہے۔ لیکن ان تبدیلیوں کو نظر میں رکھنا ضروری ہے کہ کہیں یہ عجیب اور غیر معمولی تو نہیں ہیں۔ یہ تبدیلیاں بھی بگڑ کر جلد کے کینسر کی طرف جا سکتی ہیں۔

پھٹے ہونٹ
ہونٹوں کی جلد خشک ہو کر پھٹ جانا سرد اور خشک موسم کا نتیجہ ہے۔ لیکن یہ علامت جلد میں پیدا ہونے والے کینسر کی شروعات ہوسکتی ہے۔ یہ تبدیلی سورج کی مضر شعاعوں کی وجہ سے آتی ہے۔

پتلی بھنویں
عمر کے ساتھ آنے والی تبدیلیوں میں ایک بال جھڑنا بھی ہے۔ لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر بھنوؤں کے بال جھڑ کر بھنویں پتلی ہونے لگیں تو اس کا مطلب آپ کے جسم میں تھائیرائڈ کا مسئلہ شروع ہورہا ہے۔ اس مسئلے کو ادویات اور غذا کی تبدیلی سے ٹھیک کیا جا سکتا ہے۔

سخت جلد اور گہری رنگت
بغلوں اور گردن کی جلد اگر غیر معمولی طور پر کالی اور سخت ہونے لگے تو یہ ایک ایسی علامت ہے جو، جسم میں انسولین کے عدم توازن کی نشاندہی کرتی ہے۔

منہ اور ہونٹوں کے چھالے
یہ علامت جسمانی خلیات کے خلاف مدافعتی نظام کے رد عمل سے متعلق ہو سکتی ہے۔ منہ کے اندر اور ہونٹوں پر نمایاں ہونے والے چھالے اگر لمبے عرصے تک ٹھیک نہ ہو پائیں تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

ناخن پر سفید دھبے
یہ علامت ظاہر کرتی ہے کہ جسم میں امراضِ قلب، گردے کا مرض، امراضِ جگر کے امکانات اور وٹامن کی کمی ہے۔ یہ مسائل ڈاکٹر سے معائنہ کروائے جانے کے مستحق ہیں۔

Thanks to RD
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔