پی پی کے کرپٹ رہنماوٴں کو گرفتار ہونے کا خطرہ تھا،ذوالفقار مرزا

شائع 13 دسمبر 2015 07:27am

12
کراچی:ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے کرپٹ رہنماوٴں اور وزراء کو گرفتار ہونے کا خطرہ تھا، اسی لیے رینجرز کو اختیارات نہیں دیئے گئے۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزانے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کرپٹ رہنماوٴں اور وزراء کو گرفتار ہونے کا خطرہ تھا،اسی لئے رینجرز کو اختیارات نہیں دیئے گئے،رینجرز کو اختیارات نہیں دیئے گئے تو حالات پہلے سے زیادہ خراب ہوجائیں گے۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ چوہدری نثار مصلحت سے کام کرکے سندھ حکومت پر احسان کررہے ہیں،یہ خوف تھا کہ دو افراد کے سوا پوری سندھ کابینہ جیل جانے والی تھی۔

ذوالفقار مرزا نے فوج اور رینجرز کے حق میں مہم جوئی کے آغاز کا اعلان کردیا،انہوں نے کہا کہ سندھ کے غیرت مند لوگ گھروں سے نکل کر پاک فوج کی حمایت کریں۔