میرا نے بالآخر پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتادی

شائع 08 مئ 2018 06:44am

meera

کچھ روز قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے پاکستان کو چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد سب کے ذہن میں ایک ہی سوال گردش کررہا تھا کہ میرا آخر ایسا کر کیوں رہی ہیں۔ تاہم اب انہوں نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے۔

ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ میں اپنے شوہر نوید کے ساتھ امریکا جا کر پر سکون زندگی بسر کرنا چاہتی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میرے بارے میں جیسی باتیں کی جاتی ہیں اور اسکینڈلز بنائے جاتے ہیں ان سے دلبرداشتہ ہو کر پاکستان چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آتی اور اپنی خدمات پیش کرتی رہوں گی، کچھ پراجیکٹس سائن کئے تھے جن کی شوٹنگ کے لئے جلد پاکستان واپس آؤں گی۔

میرا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے ٹویٹر کا استعمال اچھے سے سیکھ لیا ہے، اپنے مداحوں سے ٹویٹر کے ذریعے رابطے میں رہوں گی۔

اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان کی سفیر ہیں اور اپنے وطن کو کبھی نہیں بھولیں گی۔