اداکارہ جیکولین فرنینڈس کار حادثے کا شکار
معروف بولی وڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی گاڑی کل رات ایک حادثے کا شکار ہوگئی۔ جیکولین اس وقت سلمان خان کے گھر منقد ہونے والی پارٹی سے واپس آرہی تھیں۔ یہ پارٹی سلمان خان کی طرف سے ان کی نئی آنے والی فلم 'ریس 3' کی کاسٹ اور کریو کے لئے دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب جیکولین پارٹی سے واپسی کے راستے میں تھیں جب ان کے ڈرائیور نے گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا دی۔ جیکولین اس وقت پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کسی فرد کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ البتہ جیکولین کی گاڑی اور رکشہ کچھ حد تک متاثر ہوا ہے۔
.@Asli_Jacqueline Meets With An Accident In Bandra! 😳😱 pic.twitter.com/NxdDxh7FwW
— SpotboyE (@Spotboye) May 11, 2018
جیکولین فرنینڈس اور اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم 'ریس 3' کچھ ہی عرصے میں رلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
Thanks to SpotboyE
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔