میشا شفیع نے علی ظفر کے نوٹس کو جواب دے دیا

شائع 12 مئ 2018 02:53pm

meeshaimage

کراچی:  جنسی حراسگی کیس میں گلوکارہ میشا شفیع نے معروف سنگر علی طفر کی جانب  سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔ کہتی ہیں اگر علی ظفر نے نوٹس واپس نہ لیا تو انکے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گی۔

 قانون دان حنا جیلانی،  بیرسٹر احمد پنسوتا، نگہت داد، اور ثاقب جیلانی کے توسط سے بھجوائے گئے نوٹس میں میشا شفیع نے کہا ہے کہ وہ علی ظفر پر لگائے گئے الزامات واپس نہیں لیں گی۔

علی ظفر نے کام کے دوران انہیں متعدد بار جنسی طور پر ہراساں کیا۔ انکے بیان کے بعد کئی اور خواتین نے بھی  علی ظفر پر الزامات کو دہرایا ہے۔

میشا شفیع کے مطابق علی ظفر کی ٹویٹس اور بیانات انکی ذات پر حملہ ہیں۔ علی ظفر کے بیانات اور مہم سے  ان کا خاندان متاثر ہوا ہے۔ علی ظفر کے سوشل میڈیا پر بیانات کی وجہ سے انہیں اپنے سوشل میڈیا اکائونٹس بھی بند کرنا پڑے ہیں۔