کوانٹیکو کا چوتھا سیزن منسوخ کردیا گیا

شائع 12 مئ 2018 06:56pm

685777-priyanka-chopra-quantico-4t

پریانکا چوپڑہ کی امریکی ٹی وی سیریز کوانٹیکو کا چوتھا سیزن نہیں بنایا جائے گا۔

انٹرٹینمنٹ ویکلی کے مطابق اے بی سی نے شو کو جمعے کے روز منسوخ کردیا۔

بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے اس سیریز کے تینوں سیزن میں ایلکس پیرِش کا کردار نبھایا تھا۔ سیریزکا پہلا سیزن 2015میں آن ایئر ہوا تھا۔

حال ہی میں کئی شوز کے بننے کا عمل منسوخ کیا گیا ہے جن میں بروکلِن 'نائن نائن'، 'دی مِک'، مارول سیریز 'ان ہیومن'، ڈیسیپشن،'دی کروسنگ'، ڈیزگنیٹڈ سروائور'،'لوسیفر' اور 'دی لاسٹ مین آن ارتھ' ہیں۔