پاکستان کو دھوکہ دینے والے ماؤنٹ بیٹن کی عبرت ناک موت

شائع 14 مئ 2018 06:05am

Untitled-1

متحدہ ہندوستان یعنی برصغیر کے آخری وائسرے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا اصل نام لوئس ماؤنٹ بیٹن تھا اور انہوں نے تقیسم ہند میں اہم کردار ادا کیاتھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ ماؤنٹ بیٹن کو 1979ء میں آئرش علیحدگی پسندوں نے ایک حملے میں قتل کر دیا تھا۔ جب وہ آئرلینڈ کے ساحلی علاقے میں اپنی کشتی پر مچھلی کے شکار کے لیے نکلے تھے۔ اس وقت ان کی عمر 79 برس تھی۔لارڈ ماؤنٹ بیٹن کی کشتی کو دھماکے سے اْڑایا گیا تھا، یہ کوئی حادثہ نہیں تھا بلکہ حملہ آوروں کا نشانہ ماؤنٹ بیٹن ہی تھے۔

Related image

دھماکے میں ماؤنٹ بیٹن کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے کئی اور افراد بھی ہلاک ہوئے تھے۔ برطانیہ کا شاہی خاندان آج بھی ماؤنٹ بیٹن اوران کی خدمات کو نہیں بھولا ،انہیں یاد رکھنے کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ شہزادہ ولیم کے ہاں پیدا ہونے والے تیسرے بچے کانام لوئس رکھا گیا ہے جو لارڈ ماؤنٹ بیٹن کا اصل نام تھا۔ ننھے شہزادے کا نام لوئس آرتھر چارلس ہے۔

بشکریہ The Guardian