معروف امریکی کامیڈین کا پُرمزاح انداز میں بیٹی کی پیدائش کا اعلان

شائع 19 مئ 2018 06:53am

Untitled-1

جیریمی مک لیلین ایک معروف امریکی کامیڈین ہیں جنہوں  نے 2017 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، مک لیلین کا پاکستان میں تجربہ انتہائی دلچسپ رہا۔ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ  پاکستانی عوام سے ملنے والے پیار نے انہیں پاکستان کا دیوانہ بنا دیا ہے۔

جیریمی نے لاہور اور اسلام آباد میں مختلف شوز کئے، جنہیں 'کچھ خاص' نامی کمپنی نے آرگنائز کیا تھا۔  انہوں نے اپنے دورہِ پاکستان کے دوران  14 اگست پر یومِ آزادی بڑے عقیدت اور احترام سے منایا۔

گزشتہ روز جیریمی نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مداحوں کو ایک خاص انداز میں ایک خاص خوشخبری سنائی۔ انہوں نے اپنی نومولود بیٹی کی تصویر ایک خاص کیپشن کے ساتھ سوشل میڈیا پر جاری کی، جس نے پاکستانی مداحوں کی توجہ فوراً اپنی طرف کھینچ لی اور لوگوں نے اس پر خوب تبصرے بھی کئے۔

انہوں نے اپنے پہلے ٹویٹ میں اپنی نومولود بیٹی کے دنیا میں آنے کی خوشخبری دی، ساتھ ہی ایک دوسرا ٹویٹ کیا، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی کی تصویر کے ساتھ نواز شریف کا مشہور ترین سوال 'مجھے کیوں نکالا' بھی درج کیا۔ جس پاکستانی نے یہ ٹویٹ دیکھا ہنسے بنا نہ رہ سکا۔  

صرف یہی نہیں، جیریمی نے ایک اور تصویر ٹویٹر پر پوسٹ کی اور ساتھ ہی لکھا ' بہتر تصویر، کتنی کیوٹ ہے'۔