پارا چنار میں بم دھماکے سے 22افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 13 دسمبر 2015 12:30pm

12

پاراچنار:پاراچنارکے علاقے ٹل اڈا میں دھماکے سے 22 افراد جاں بحق اور71 زخمی ہوگئے۔

دھماکا پاراچنار کے علاقے ٹل اڈا میں عید گاہ مارکیٹ میں ہوا ، عینی شاہدین کے مطابق دھماکا خیز مواد کچرے کے ڈھیر میں چھپایا گیا تھا، دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورشہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے مقام سے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے،دھماکے میں زخمی اور جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں بیشتر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔