عالیہ بھٹ کی فلم 'رازی' 100 کروڑ کلب کا حصہ بن گئی

شائع 30 مئ 2018 04:51am

690039-alia-raazi

بھارت کے مشہور و معروف ہدایتکار کی بیٹی عالیہ بھٹ کی فلم 'رازی' بھی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن گئی۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ نے شاندار اداکاری کرتے ہوئے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

 تفصیلات کے مطابق عالیہ بھٹ کی فلم 'رازی' کو نہ صرف ناقدین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے بلکہ انہوں نے مداحوں کو اپنا گرویدہ بھی کرلیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق 11 مئی کو بھارت کے 1250 تھیٹرز میں ریلیز ہونے والی فلم 'رازی' پر تقریباً 37 کروڑ روپے خرچ ہوئے اور اب تک اس کی کمائی 104 کروڑ سے بھی تجاوز کرچکی ہے جو یقیناً ایک بڑی کامیابی سمجھی جارہی ہے۔

اب تک عالیہ بھٹ کی 3 فلمیں 100 کروڑ کلب میں شامل ہوچکی ہیں، ان فلموں میں '2 اسٹیٹس'، 'بدریناتھ کی دلہنیا' اور 'رازی' شامل ہیں۔