کراچی آپریشن پر کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا،عابد شیر علی
فیصل آباد:وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ کراچی آپریشن پر کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا، رینجرز کو اختیارات نہ دینے میں سندھ حکومت کی بدنیتی شامل ہے۔
چوہدری نثار علی کے بعد عابد شیر علی بھی سندھ حکومت پر برس پڑے، کہا کراچی آپریشن پر بلیک میل نہیں ہونگے، آخری وقت تک قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ آپریشن کسی سیاسی جماعت کے خلاف نہیں،پاکستان کو پرامن بنانے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا،رینجرز کو اختیارات نہ دینے پر سندھ حکومت کی بدنیتی شامل ہوسکتی ہے۔
عابد شیر علی نے کہا کہ کیپٹن اسنفد یار شہید کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی،پاکستان میں امن نواز شریف کا عزم ہے،پاکستان کی عوام پاک افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔