پاکستانی سفیر علی جہانگیرکی امریکی صدر سے ملاقات،سفارتی اسناد پیش کیں
فائل فوٹوواشنگٹن :امریکا میں پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور انہیں سفارتی اسناد پیش کیں۔
ہفتے کو امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی اورامریکی صدر کے درمیان وائٹ ہاؤس میں منعقدہ تقریب میں ملاقات ہوئی۔
پاکستانی سفیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سفارتی اسناد بھی پیش کیں،تقریب میں سات دیگر ممالک کے سفیربھی موجود تھے۔
پاکستانی سفیر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد علی جہانگیر مختلف حکام سے ملاقاتیں کرتے رہے ہیں اور اب وہ سفارتی اسناد پیش کرنے کے بعد باضابطہ طور پر امریکی حکام سے بحیثیت سفیر ملاقات کرسکیں گے۔
علی جہانگیر صدیقی کو اعزاز احمد چوہدری کی سبکدوشی کے بعد8 مئی کو امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کیا گیا تھا۔
علی جہانگیر صدیقی 29 مئی کو وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن پہنچے اور اگلے روز یعنی 30 مئی کو انہوں نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے عہدے کاچارج سنبھالا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔