کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کا نیا گانا مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام

شائع 12 جولائ 2018 08:08am

11

کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کا نیا گانا 'تیرے بن سونا' مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔ یہ کوک اسٹوڈیو ایکسپلورر کا چوتھا گانا ہے اس سے قبل 'پاریک، فقیرا اور نصیبایا' نے ریلیز ہوتے ہی خوب پذیرائی حاصل کی تھی۔

یہ گانا لاہور سے ریلیز کیا گیا ہے جس میں نوجوان گلوکارہ مشعال خواجہ نے اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔ اس سے قبل وادی کیلاش سے 'پاریک'، اندرون سندھ سے 'فقیرا' اور بلوچستان کے علاقے صحبت پور سے 'نصیبایا' نے ثقافت کے رنگ بکھیرے تھے۔

تاہم لاہور سے ریلیز ہونے والے اس گانے 'تیرے بن سونا' کو مداحوں کی جانب سے اتنی پذیرائی نہ مل سکی اور انہوں نے مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

https://youtu.be/iXxrZMJGE7c