موسم سرما کا آغاز ڈرائی فروٹ کی مانگ میں اضافہ

شائع 13 دسمبر 2015 02:35pm

1

ملتان: موسم سرما کے آغاز کے ساتھ ہی ڈرائی فروٹ کی مانگ بھی بڑھ گئی ہے،مگر قیمتیں زیادہ ہونے کے باعث عام آدمی صرف مونگ پھلی پر ہی اکتفا کئے ہوئے ہے۔

موسم سرما کے آغاز کیساتھ ہی خشک میوہ جات کا استعمال بھی بڑھ جاتا ہے،مگر اس سال ان کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں،چلغوزہ چوبیس سو روپے کلو ،جبکہ کاجو تیرہ سو سے پندرہ سو روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔

ڈرائی فروٹ خریدنے کیلئے آنیوالے افراد یا تو صرف قیمتیں سن کر واپس چلے جاتے ہیں،یا صرف مونگ پھلی خرید کر اور کھاکر سرد موسم کا لطف دوبالا کرتے ہیں،دکانداروں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے وہ بھی تنگ ہیں،ڈرائی فروٹ مہنگا ہونے سے ان کا کاروبار بھی شدید متاثر ہو رہا ہے،سرد موسم میں ڈرائی فروٹ کھانے کو تو ہر کسی کا دل چاہتا ہے،مگر قیمتیں سن کر خریداروں کے ڈرائی فروٹ کی جانب بڑھتے ہوئے ہاتھ واپس جیبوں کی طرف مڑ جاتے ہیں۔