اسپیکر قومی اسمبلی کاالیکشن کمیشن پر عدم اعتماد کا اظہار

شائع 13 دسمبر 2015 04:54pm

1

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ این اے ایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی سے متعلق انکے خلاف کیس کو الیکشن ٹربیونل کو بھجوایا جانا بددیانتی ہے۔

گورنمنٹ سمن آباد ہسپتال لاہور کی افتتاحی تقریب کے موقعے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ان کے وکلاءکا مو¿قف سنے بغیر این اے ایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کا کیس الیکشن ٹربیونل کو بھجوایا۔ الیکشن کمیشن نے چور دروازے سے اقتدار میں داخل ہونے والوں کو سہولت مہیا کی۔

سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بائیس دسمبر کو ٹربیونل میں پیش ہونے کا فیصلہ وکلاءکی مشاورت سے کیا جائے گا۔ این اے ایک سو بائیس میں مبینہ دھاندلی کا کیس اب الیکشن کمیشن خود لڑے گا۔ ووٹ ٹرانسفر کرنا ایاز صادق کا نہیں الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو نا اہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ کڑوروں روپے قومی خزانے سے سالانہ بجٹ لینے والے، درست طور پر انگلش پڑھنا اور سمجھنا ہی سیکھ لیں۔