الیکشن کمیشن کی اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر مذمت

شائع 13 دسمبر 2015 05:11pm

1

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر سردار ایاز صادق کے بیان کی شدید مذمت اور تردید کی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ اداروں کو ذاتی مقاصد کے لیے تنقید کا نشانہ بنانا بدقسمتی ہے۔

الیکشن کمیشن کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے بیان کی مذمت اپنے ردعمل میں الیکشن کمیشن نے کہا کہ کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے کسی شخص کی خوشی کے لئے قانون کو موڑا نہیں جا سکتا، الیکشن کمیشن کے مطابق عوامی عہدوں پر بیٹھے لوگوں کو اداروں کا احترام کرنا چاہئے،اداروں کو ذاتی مقاصد کے لئے تنقید کا نشانہ بنانا بدقسمتی ہے، الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کمیشن غیر جانبدار اور خودمختار ادارہ ہے، جو آئین اور قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھا رہا ہے، اداروں پر تنقید نقصاندہ ہے،اس سے اجتناب کیا جائے۔