حکمران بنگلادیش میں قید رہنماوں کی رہائی کیلئے انتظامات کریں،سراج الحق

شائع 13 دسمبر 2015 05:18pm

1

لاہور: امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں ان کے رہنماﺅں نے دو قومی نظریے کی خاطر قربانیاں دیں، حکمران مودی کا راگ الاپنے کے بجائے بنگلادیش میں قید رہنماو¿ں کی رہائی کیلئے انتظامات کریں۔

لاہور پریس کلب میں سیمینار سے خطاب میں سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ان کے رہنماو¿ں نے انیس سو اکتہر میں پاکستان کو دو لخت کرنے والی مکتی بہنی کے خلاف جدوجہد کی، ہمارے حکمران مغرب کو خوش کرنے کے لیے نریندر مودی کے ہاتھ کا بوسہ لیتے نہیں تھکتے،حکومت کو چاہیے کے بنگلادیش میں قید ان کے رہنماﺅں کی رہائی کے لیے عملی انتظامات کرے۔

سراج الحق کامزید کہنا تھا کہ حسینہ واجد نے بنگلادیش کو انڈیا کی کالونی بنا رکھا ہے،حکومت پاکستان کو انیس سو اکہتر کے سیاسی قیدیوں کے معاملات پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہیے۔