وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی
اسلام آباد: پاکستان کے اکتہرویں یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا، وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی، پرچم کشائی کی مرکزی تقریب اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔
ارضِ پاک کے اکتہرویں یوم آزادی پر دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
اس کے علاوہ پشاور اور لاہور میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی دی گئی۔
پاک فوجوں کے جوانوں کے نعروں سے فضا گونج اُٹھی۔
اُدھر مساجد میں نماز فجر کے بعد ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے
ساتھ ساتھ کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
صبح آٹھ بجکر اٹھاون منٹ پر ملک بھر میں سائرن بجائے جائیں گے اور ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔
نو بجے وفاقی دارالحکومت میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوگی
صوبائی دارالحکومتوں کے علاوہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں بھی پرچم کشائی کی تقاریب ہوں گی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔