اداکارہ نور نے واٹس ایپ پر بنا حجاب تصویر لگادی

شائع 03 ستمبر 2018 12:20pm

noor

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ نور نے دو سال قبل اسلامی روایات کو مدنظر رکھتے ہوئے حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیا تھا۔ تاہم اب انہوں نے ایک بار پھر اپنے واٹس ایپ پر بنا حجاب تصویر لگادی ہے۔

تفصیالات کے مطابق اداکارہ نور نے اپنے واٹس ایپ پر بغیر حجاب تصویر لگادی ہے۔ انہوں نے دو برس قبل حجاب کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا تھا اور اس دوران وہ جس تقریب میں بھی شرکت کرتی تھیں تو حجاب لازمی پہنا کرتی تھیں۔

انہوں نے اپنے واٹس ایپ پر ایک بار پھر بنا حجاب تصویر لگائی تو شوبز حلقوں میں ایک بار پھر ہلچل مچ گئی۔ کچھ لوگوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ فلم اسٹار دوبارہ شوبز میں انٹری کی تیاری کررہی ہیں۔ تاہم اب تک اس حوالے سے اداکارہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے گزشتہ دنوں نور بخاری کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا سے شادی کرنے والی ہیں، تاہم انہوں نے اس بات کی تردید کی جس کے بعد ان افواہوں نے دم توڑ دیا۔