فلم'استری' کی باکس آفس پر کامیابی

شائع 05 ستمبر 2018 08:27am

shardha

شردھاکپور اور راج کمار راؤ کی ہارر کامیڈی فلم استری نے باکس آفس پر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔مداحوں کے ساتھ ساتھ فلم ناقدین بھی فلم کے گن گانے لگے ہیں۔

امر کوشک کی زیرہدایت بننے والی فلم 30اگست کو ریلیز ہوئی اور پہلے ہی دن 6.82کروڑ بھارتی روپے کمالیے جو متوقع نہیں تھے۔

فلم ناقد اور ٹریڈ تجزیہ کار تارن آدرش نے فلم کی کمائی کی تفصیلات کے متعلق ٹوئٹ کیا۔

فلم میں شردھا کپور اور راج کمار راؤ کے علاوہ پنکج ٹریپاٹھی، اپرشکتی کھرانا اور ابھیشک بینرجی بھی اداکاری کے جوہر دِکھائی دیتے نظر آرہے ہیں۔

Zee News بشکریہ