رات دیر تک گانا گانے پر کمار سانو کے خلاف مقدمہ درج

اپ ڈیٹ 06 ستمبر 2018 10:25am

Untitled-1

ممبئی: بھارت کے مشہور گلوکار کمار سانو کے خلاف رات دیر تک گانا گانے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق  کمار سانو کے خلاف انکت کمار نامی شہری نے مظفر پور ڈسٹرکٹ کے متھن پورا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرا دیا۔

مقدمے میں الزام عائد کیا گیا کہ گلو کار اسکول میں ہونے والے فنکشن میں لاؤڈ اسپیکر پر رات بھر گانا گاتے رہے، جس کی وجہ سے قریبی رہائشیوں کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔

اایف آئی آر میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا کہ لاؤڈ اسپیکر پر گانے کے شور کی وجہ سے قریبی رہائشی رات بھر سو نہ سکے، جبکہ مقدمے میں تقریب کے آرگنائزر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔