سشمیتا سین کی لے پالک بیٹی کو انیسویں سالگرہ پر نصیحت
بولی وڈ اداکارہ اور سابقہ مِس یونیورس سشمیتا سین کی بیٹی اب 19 برس کی ہوگئی ہیں، بیٹی کی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے اپنے انسٹاگرام سے پوسٹ شیئر کی اور مبارکباد دی۔
سابقہ مِس یونیورس نے اب تک شادی تو نہیں کی تاہم اپنی لے پالک بیٹی کو 19 سال کا ہو جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ 'وہ اپنی زندگی کھل کر جیئے، میں ہر قدم پر اس کے ساتھ ہوں'۔
انسٹاگرام پوسٹ میں سشمیتا نے اپنی بیٹی کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جو بھی کرے، اس سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہوئے اپنی زندگی کا ہر پل انجوائے کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میں اور آپ کی بہن آپ سے بہت محبت کرتے ہیں۔
واضح رہے بولی وڈ اداکارہ نے شادی نہیں کی تاہم سنہ 2000 میں انہوں نے رینی کو جبکہ سنہ 2010 میں ایک اور بچی علیشا کو گود لیا تھا۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔