رنبیر اور عالیہ کی شادی: رشی کپور نے بالآخر خاموشی توڑدی

شائع 06 ستمبر 2018 04:41pm

rishi

اکثر اپنے ٹویٹر پیغاموں اور متنازعہ گفتگو کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے بولی وڈ کے معروف اداکار رشی کپور کا اپنے بیٹے رنبیر اور عالیہ بھٹ کی شادی سے متعلق خبروں پر ردعمل آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ رنبیر جس سے چاہے شادی کرے، یہ اس کی زندگی ہے۔

ایک انٹرویو میں رشی کپور کا کہنا تھا کہ انہیں رنبیر اور عالیہ کی شادی پر اعتراض نہیں، یہ رنبیر کی زندگی ہے وہ جس سے چاہے شادی کرسکتا ہے۔

انٹرویو کے دوران رشی کپور نے عالیہ بھٹ کے لئے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا اور کہا میں، میری بیوی نیتو اور رنبیر ہم تینوں عالیہ کو بہت پسند کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں اپنے بیٹے پر اپنی مرضی نہیں چلانا چاہتا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اور میرے دونوں چچاؤں شمی اور ششی کپور نے بھی اپنی مرضی سے شادی کی تھی۔ اس لیے میرے بیٹے کو بھی پورا حق ہے کہ وہ جسے چاہے اپنا جیون ساتھی بنائے۔

اس دلچسپ گفتگو کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ اب میرے بیٹے رنبیر کو شادی کرلینی چاہیئے کیونکہ میں اپنے پوتا پوتی کھلانا چاہتا ہوں۔