شوہر سے جھگڑا: بھارتی اداکار کی اہلیہ نے خود کشی کرلی

شائع 06 ستمبر 2018 05:39pm

sid

بھارتی اداکار کی اہلیہ نے شوہر سے جھگڑا ہونے پر خودکشی کرلی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اداکار سدھارتھ گوپی ناتھ کی اہلیہ سمریجہ نے منگل کے روز اپنے بیڈ روم میں چھت کے پنکھے سے لٹک کر خود کشی کرلی۔

واقعے سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان ایک عرصے سے لڑائی جھگڑا جاری تھا اور تعلقات کشیدہ تھے۔

ایک پولیس افسر نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 'واقعے سے قبل دونوں میاں بیوی گھر سے باہر گئے ہوئے تھے لیکن واپسی پر ایک بار پھر ان کے درمیان جھگڑا ہوا'۔

پولیس افسر نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ شاید اسی جھگڑے کے نتیجے میں سمریجہ نے خودکشی کی۔

پولیس افسر نے مزید بتایا کہ ہمیں سمریجہ کی خودکشی کی اطلاع اگلی صبح ملی جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا ہے'۔

مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سدھارتھ کا کہنا تھا کہ وہ رات کے وقت اپنے بیڈ روم کی بجائے ہال میں سوئے تھے لیکن صبح جب کمرے کا دروازے کھٹکھٹایا تو کوئی جواب نہیں ملا۔

سدھارتھ نے مزید بتایا کہ بار بار کی دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا تو انہوں نے واقعے کی اطلاع پولیس کو اطلاع کردی۔

تامل فلموں کے اداکار نے مزید کہا کہ جب پولیس موقع پر پہنچی تو دروازہ توڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اندر داخل ہوئے تو سمریجہ کی لاش کو چھت سے لٹکتے پایا۔

پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوایا دیا، جبکہ اس معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Siddharth Gopinath wife deadImage result for siddharth gopinathImage result for siddharth gopinath