ایشوریا کاشوہر ہونے پر فخر ہے: ابھیشک بچن
ایشوریا رائے بچن کو ویمن اِن فلم اینڈ ٹیلی ویژن انڈیا کے پہلے ایڈیشن میں میرل اسٹریپ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایشوریا رائے بچن نے یہ ایوارڈ اتوار کو اپنی بیٹی کے ہمراہ واشنگٹن ڈی سی میں موصول کیا۔
اداکار ابھیشک بچن نے اہلیہ کو ایوارڈ ملنے پر جذبات کا اظہار ٹوئٹر پر کیا۔
انہوں نے لکھا کہ اہلیہ کو میرل اسٹریپ ایوارڈ سےنوازا گیا ہے جس پرانہیں ایشوریاکاشوہر ہونے پر فخر ہے۔
And the Mrs. is awarded the Meryl Streep award for excellence at WIFT. The little one gives her a congratulatory hug, and I look on (to the photo) a very proud husband! pic.twitter.com/tmaICHSa1N
— Abhishek Bachchan (@juniorbachchan) September 9, 2018
ایشوریا نے ایوارڈ تقریب کی مزید تصاویر بھی پوسٹ کیں۔ جس میں ایوارڈ لیتے ہوئے، بیٹی آردھیا سے گلے ملتے ہوئے اور دیگر ایوارڈحاصل کرنےوالوں کے ساتھ تصویریں شامل ہیں۔
ایشوریا نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ بھارت اور دنیا بھر میں موجود خیرخواہوں کو میری ہمت اور مضبوطی بننے کا دِل کی گہرائیوں سے شکریہ۔
ایشوریا کے علاوہ فلم ساز زویا اختر کو وائلر ایوارڈ فار ایکسیلنس اِن ڈائریکشن جبکہ اداکارہ جھانوی کپور کو ایمرلڈ ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Hindustan Times بشکریہ
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔