دلبر دلبر کے ریمکس ورژن پر سشمیتا کا ورک آؤٹ

شائع 10 ستمبر 2018 02:02pm

sushmitzsen

سابقہ مِس یونیورس سشمیتا سین پر فلمائے گئے بولی وڈ کے مشہور گانے 'دلبر دلبر' نے خوب مقبولیت کے جھنڈے گاڑے۔ سنہ 1999 میں بننے والے اس گانے کی مقبولیت کے باعث حال ہی میں اس کا ریمکس ورژن بنایا گیا ہے۔

یہ ورژن سشمیتا سین نے خود بھی بہت پسند کیا ہے اور اب اس گانے پر جِم میں روک آؤٹ کرتے ہوئے ان کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔

کچھ روز قبل سابقہ مِس یونیورس نے اس گانے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ 'دلبر دلبر' گانے پر نورا فتیحی نے انتہائی خوبصورت انداز میں بیلی ڈانس کرکے ناقابل یقین رقص پیش کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اس گانے میں میرے سب سے پسندیدہ حصّے یعنی ابتدا میں دو ترمیم شدہ لائن ہیں جوکہ بہت ہی قابل تعریف ہیں۔

تاہم انہوں نے اس انٹرویو میں یہ بھی کہا تھا کہ یہ گانا بہت اچھا ہے مگر انہیں اب بھی وہی اوریجنل ورژن پسند ہے۔

گزشتہ روز سشمیتا سین نے 'دلبر دلبر' گانے پر جِم میں ورک آؤٹ کرتے ہوئے ویڈیو اپنے انسٹاگرام سے شیئر کی۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بولی وڈ حسینہ اس گانے کو خوب انجوائے کررہی ہیں۔ اس ویڈیو کو اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈیو ملاحظہ کریں۔۔۔۔