سندھ اسمبلی کا اجلاس کل تک ملتوی
کراچی :سندھ اسمبلی کا اجلاس کل تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔رینجرز کے اختیارات سے متعلق قرارداد آج بھی ایوان میں پیش نہ ہوسکی۔
ہنگامہ آرائی کے بعد اسپیکر سندھ اسمبلی نے اجلاس کل صبح دس بجے تک ملتوی کردیا۔اسپیکر اور اپوزیشن ارکان میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔نکتہ اعتراض پر بات کی اجازت نہ ملنے پر اپوزیشن جماعتوں نے شدید احتجاج کیا ۔
اپوزیشن جماعتوں کے رہنما اسپیکرڈائس کے سامنے جمع ہو گئے اور خوب شور شرابا۔اس موقعے پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ اپوزیشن ارکان ایوان کا تقدس پامال کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن ارکان مذموم مقاصد کی تکمیل چاہتے ہیں۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔