جسم سے سیاہ دھبوں کا خاتمہ کرنے کا ٹوٹکا
اس مصروف زندگی میں اپنی جلد کا خیال رکھنا بہت مشکل کام ہے کیونکہ آپ کے کام آپ کی جان نہیں چھوڑتے ہیں اور اسی میں آپ کی جلد پر سیاہ دھبے نمایا ہوجاتے ہیں جو کہ آپ کی خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں اور اس کے علاج کے لئے کافی مہنگی ادویات کا استعمال بھی کرتےہیں مگر ان سے بھی فائدہ حاصل نہیں ہوتا اس کا آسان سا علاج آپ کے گھر میں ہی موجود ہے جس پر عمل کر کے آپ اپنی جلد سے دھبوں کا خاتمہ کر سکتے ہیں ۔
اجزاء
لیمن جوس 1 چمچ،ایلوویرا جیل 1 چمچ،ہر ی پیاز کا رس 1چمچ
استعمال کا طریقہ
لیموں کے جوس ،ایلوویرا جیل اور ہری پیاز کے رس کو اچھی طرح سے ملا لیں اور کم سے کم اسے 2 گھنٹے فریج میں رکھ لیں اس کے بعد یہ کریم کی شکل میں آجائے گا اس کے بعد جسم کا جو حصہ بھی سیاہ دھبوں کی وجہ سے متاثر ہے اس جگہ پر اس کی 5 مینٹ تک مالش کریں ۔دن میں 2 مرتبہ استعمال کرنے سے بہترین نتائج ملیں گے اس عمل کو 4 ہفتے تک جاری رکھنا ہے ۔
یہ مضمون صرف معلومات کے لئے ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔