پنجاب یونیورسٹی میں کارروائی، 3افراد زیر حراست

شائع 14 دسمبر 2015 01:03pm

12

لاہور:لاہور میں حساس ادارے نے پنجاب یونیورسٹی میں چھاپہ مارکر کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور میں کاو¿نٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب یونورسٹی نیو کیمپس سے تین افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔حراست میں لیے جانے والے افراد میں ایک پروفیسر ڈاکٹر طالب جبکہ دو طالب علم شامل ہیں۔جن کو کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے کے شبہ میں حراست میں لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تینوں افراد سے ممنوعہ لٹریچر برآمد کرلیا گیا ہے۔تاہم تینوں افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے۔